ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع میں سیاحوں کا سناٹا، سیاحتی مقامات ویران :سیاحت پر ہوناور تشدد کے سیاہ بادل

اترکنڑا ضلع میں سیاحوں کا سناٹا، سیاحتی مقامات ویران :سیاحت پر ہوناور تشدد کے سیاہ بادل

Fri, 22 Dec 2017 20:07:58    S.O. News Service

کاروار:22/ دسمبر(ایس اؤنیوز)ہوناور فرقہ وارانہ تشدد کے سیاہ بادل سیاحت پر پوری طرح نظر آرہے ہیں۔ عوامی ہجوم سے پُر نظر آنے والے مرڈیشور، گوکرن اور کاروار کےسیاحتی مقام ویران ہیں دور دور تک سیاحوں کا نام ونشان نہیں ہے۔

ہوناور کی دیہات چنداور میں 6دسمبر کو شروع ہوا فرقہ وارانہ فساد ہوناور میں پریش میستا کی ہلاکت کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر اس کو مشتعل کیاگیا جس کے نتیجےمیں تشدد پھوٹ پڑا۔ پریش میستا کے ملزموں کی گرفتاری کی مانگ لےکر بی جےپی کارکنان کمٹہ ، کاروار اور سرسی میں کیاگیا احتجا ج تشدد کا روپ لیاتو حالات سنگین ہوگئے۔ سوشیل میڈیا پر افواہوں کا راج ، جھوٹی خبروں نے ضلع کو ویران بنادیا۔

سیاح تذبذب میں مبتلا : پچھلے 15-20دنوں سے ضلع میں ہوئے ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے عوام حیرت زدہ تو ہیں ہی وہیں ضلع کے حالات کی خبروں کےذریعے اطلاع پاتے ہی سیاح بھی اترکنڑا ضلع کا سفر کرنے خوف وہراس محسوس کررہے ہیں۔ خاص کر ملازمت پیشہ لوگ سال کے آخری مہینوں میں اپنی بقیہ چھٹیوں کو منانے خاندان سمیت سیاحت کے مقامات کا سفرکرناعام بات ہے ۔ دسمبر ختم ہونے کو ہے ضلع کے مرڈیشور، گوکرن، اوم بیچ ، کڈلے بیچ ، کاروار کا ساحل اوردیگر سیاحتی مقامات سیاحوں کے بغیر ویرانی کامنظر پیش کررہے ہیں۔ کہیں کہیں دوچار سیاح نظر آئے تو بڑی بات ہے۔

ریسارٹ،ہوٹل صنعت کارخسارے میں :سیاحوں کی کمی کی وجہ سے ریسارٹ، ہوٹل اور سیاحوں پر منحصر صنعت کاری خسارے سے دوچار ہے۔ وہیں سیاحتی مقامات پر چھوٹے موٹےبیوپاروں کے ذریعے اپنی روزکی کمائی کرنے والے باکڑا دکاندار بھی پریشان حال ہیں اور سیاحو ں کے منتظر ہیں۔

سیاحوں کے سناٹے سے پریشان حال گوکرن کے صنعت کار ناگیش گوڈا کا کہنا ہے کہ ٹوریسٹ ایجنسی کے ذریعے ریاست گوا سے ضلع کے گوکرن اور مرڈیشور کو روزانہ 200رشین سیاح سیر وتفریح کے لئے آجایا کرتے تھے، فسادات کی وجہ سے پچھلے 10دنوں سے ایک بھی بس ادھر کا رخ نہیں کی ہے۔ ریاست کے مختلف علاقوں سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ہوٹل اور ریسارٹ مالکان کو شدید سردی کے موسم میں بھی پسینے آرہے ہیں ۔

حالات کے معمول پر لوٹنے کے پیش نظر بیوپاری ونئیے نائک کا کہنا ہے کہ اب ضلع میں حالات کچھ ٹھیک معلوم ہوتےہیں معمول پر نظر آرہے ہیں، فساد سے متاثرہ شہر میں عوامی زندگی میں چہل پہل نظر آرہی ہے، گذشتہ 2دنوں سے سیاح کی آمد شروع ہوئی ہے ، نئے سال کے لئے ابھی 10دن باقی ہیں امید رکھتے ہیں سیاح کی بڑی تعداد یہاں کا سفر کرے گی۔


Share: